• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) 27-2026ء کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے بشکک میں ایس سی او سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں چیئرمین شپ کے لیے پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او سیکریٹری جنرل نے پاکستان کو چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے ایس سی او کی چیئرمین شپ کےلیے پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے آگاہی دی، جس پر سیکریٹری جنرل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایس سی او سیکرٹریٹ نے چیئرمین شپ کے دوران قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایس سی او کے قومی رابطہ کار محمد فیصل بھی شریک تھے۔

پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ کے دوران تنظیم کی ترجیحات آگے بڑھانے کےلیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید