قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے، چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے ملیں گے۔
اس سے پہلے ماضی میں کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی الاؤنس اور رہائش دی جاتی تھی۔
قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ جنوری میں ہو گی۔