• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں پیر کے روز کیے گئے فضائی حملے میں حماس کے 1 کمانڈر سمیت 2 ارکان شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں غزہ سٹی بریگیڈ کے فوجی سیکیورٹی شعبے کے کمانڈر طلال مصطفیٰ صالح بدوی اور ایک اور رکن مومن سعید محمد الحواری شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ دونوں افراد فوجیوں اور شہریوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور حماس کی جنگی صلاحیتیں بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے جو جنگ بندی کی ’منظم خلاف ورزی‘ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ دعوے اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے ہیں جن کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید