ترکیہ کے شہر استنبول میں بحیرۂ مرمرا میں 2 ترک پرچم بردار کمرشل جہاز ٹکرا گئے۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ٹکراؤ کے بعد 1 جہاز کے عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس پر عملے کے 10 ارکان موجود ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں دوسرے جہاز کو بظاہر کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ترک حکام نے بتایا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے جہاز اور ہیلی کاپٹر کو حادثے کے مقام کی طرف روانہ کر دیا ہے۔