• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے برطانیہ میں عارضی قیام کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

برطانوی شاہی خاندان کا منحرف جوڑا، اداکارہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی 6 سال بعد برطانیہ واپسی کو مستقل وطن واپسی کے بجائے عارضی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس برطانیہ میں دوبارہ زندگی شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور فی الحال اس جوڑے کی واپسی کو ایک تجربے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شاہی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیری اور میگھن برطانیہ میں خاندانی زندگی کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں اور طویل مدتی فیصلہ کرنے سے پہلے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس جوڑے کے لیے یہاں رہنا کس حد تک موزوں ہے۔

شاہی ذرائع کے مطابق میگھن اور ہیری کے بچوں آرچی اور للی بیٹ کا اسکول میں ایڈجسٹ ہونا، برطانیہ میں خاندان کی زندگی، شاہی خاندان کے دیگر افراد سے تعلقات اور پیشہ ورانہ مواقع سمیت کئی عوامل اس جوڑے کے مستقبل کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ممکن ہے کہ یہ جوڑا 6 ماہ بعد برطانیہ چھوڑنے کا دوبارہ فیصلہ کر لے جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ دونوں 1 سال یا اس سے کہیں زیادہ عرصہ یہاں رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال اس جوڑے کی واپسی کی کوئی مقررہ آخری تاریخ نہیں ہے اور خود ہیری اور میگھن بھی یہ نہیں بتا سکتے کہ آخر کار یہ جوڑا مستقل طور پر کہاں سکونت اختیار کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید