امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی پر ’خوش‘ ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس جوڑے کے مداح نہیں ہیں۔ اگر میں شاہی خاندان کی جگہ ہوتا تو انہیں واپس نہ لاتا۔
امریکی صدر نے ملکہ الزبتھ اور شاہ چارلس کے ساتھ اپنے انتہائی اچھے تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان کے ساتھ انتہائی بے ادبی کا رویہ اختیار کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے میگھن کا رویہ بالکل پسند نہیں آیا، انہوں نے وضاحت کی کہ مجھے لگا کہ انہوں نے ملکہ اور شاہ چارلس کے ساتھ انتہائی بے ادبی کا مظاہرہ کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر سسیکس جوڑے پر تنقید کر چکے ہیں۔