گجرات (نمائندہ جنگ) جامعہ گجرات کے مرکز برائے السنہ وعلوم ترجمہ کے زیر اہتمام پاکستان کے مشہور دانشوروں اور ادیبوں راحت سعید اور ڈاکٹر بدرالدین اُجّن کے ساتھ ایک ادبی و تنقیدی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس ادبی نشست کا مقصد پاکستان کے علمی و ادبی تناظر میں لسانیات، تحقیق اور علوم ترجمہ کا جائزہ لیتے ہوئے ادب و تنقید کے معاشرتی و سماجی مقام کا تعین کرنا تھا۔ ادبی نشست میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ نے شرکت کرتے ہوئے مختلف ادبی و تنقیدی موضوعات میں بھرپور حصہ لیا۔