چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی ہم سب کو بہت عزیز ہے، مکہ معاہدے سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دفاعی معاہدے کے اثرات ہیں کہ اب نیتن یاہو گریٹر اسرائیل کا نعرہ نہیں لگا رہا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کو یقین دہانی کروا دی تھی کہ اس کی سر زمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کی سوچ تھی کہ امت کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے، اس لیے مکہ معاہدے کو بڑے کینوس پر دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک بھی اس معاہدے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔