گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ )گیپکو انجینئرز ایسوسی ایشن اورواپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبریونین کے زیراہتمام گیپکو میں پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کیخلاف دوسرے روزبھی ریجن بھرمیں تالہ بندی اورہڑتال جاری رہی جبکہ تمام افسران اورملازمین نے گیپکو ہیڈکوارٹرکے اندر8 گھنٹے دھرنا دیئے رکھا اور ریجن کےتمام کمپیوٹرسنٹروں میں بلنگ اور ریکوری کا سلسلہ بھی بندکرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گیپکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدرمرزا فیصل نفیس ،میاںعبدالقیوم ،چوہدری امتیاز،واپڈلیبریونین کے ریجنل چیئرمین اقبال ڈار،جنرل سیکرٹری ولی الرحمان،میاں عطاء الرحمان اوردیگر نےکہا کہ اگرحکومت نے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ واپس نہ لیا توگیپکو کے تمام افسران مسلسل کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے ۔