• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ کا بڑا فیصلہ، کینیڈا سے اپنے سونے کے ذخائر انگلینڈ منتقل کردیے

فوٹو: ڈیلی میل
فوٹو: ڈیلی میل 

ہالینڈ نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایران سے جنگ میں مصروف امریکا اور اس کے ساتھ تجارتی ٹیرف تنازع کے شکار ملک کینیڈا سے اپنے سونے کے ذخائر انگلینڈ منتقل کردیے۔

 ڈچ سینٹرل بینک کے مطابق رواں سال مارچ سے اگست کے دوران 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے بینک آف انگلینڈ منتقل کیا ہے۔

 بینک کے خیال میں انگلینڈ میں رکھا اس کا سونا تجارت کے لیے نسبتاً آسانی سے اس کی دسترس میں رہے گا۔ ہالینڈ کے سونے کے ذخائر 612 اعشاریہ 4 ٹن ہیں۔

پاکستان میں ایک تولہ سونا 11 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 602 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی۔

پچھلے 7 دنوں میں ایک تولہ سونا 33 ہزار روپے سستا ہوا تھا۔ جس کے بعد آٹھویں روز آج اس کی قیمت بڑھی ہے۔ سونے کی قیمت جس طرح پچھلے کچھ عرصے میں بڑھی ہے، اس سے لوگوں میں بچت کو سونے میں محفوظ کرنے کی روایت کم ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک تولہ سونا عام صارف کی قوت خرید سے باہر ہوچکا ہے۔ اس لیے مارکیٹ میں ایک گرام اور ملی گرام سونے کی فروخت کی تجویز پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید