طیاروں کا فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل مہنگا کر دیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔
طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 78 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے۔
جیٹ فیول کی نئی قیمت 357 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی، اس سے پہلے جیٹ فیول کی قیمت 352 روپے 41 پیسے فی لٹر تھی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 275 روپے 24 پیسے فی لٹر ہو گئی، اس سے پہلے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 267 روپے 46 پیسے فی لٹر تھی۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 330 روپے 96 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے، اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 326 روپے 75 پیسے فی لٹر تھی۔