کوئٹہ میں 600 روپے فی کلو فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت اب 50 روپے اضافے کے بعد 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے بعض علاقوں میں مرغی کا فی کلو گوشت 670 سے 700 روپے میں بھی فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 260 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹن فی کلو 2 ہزار 600 روپے جبکہ بیف فی کلو1 ہزار 600 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پھلوں سمیت دیگر اشیائے خور و نوش کی بھی مہنگے دام فروخت جاری ہیں۔