• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی دن رجحان، 100 انڈیکس 1549 پوائنٹس گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا۔ سرمایہ کاروں کی توجہ آئندہ ہفتے مانیٹری پالیسی اجلاس اور مشرقِ وسطیٰ صورتحال سے خام تیل کی قیمتوں پر رہی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 1549 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 62 ہزار 374 پر بند ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بازار میں شرح سود اضافے کی توقعات بڑھی ہیں جس سے انڈیکس گراوٹ کا شکار رہا۔

حصص بازارمیں آج 39 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 14 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید