وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت بے یقینی کی صورتِ حال کا شکار ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑ سکتے ہیں۔
وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود معاشی بہتری کا سفر جاری ہے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے عمل میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان سے آگے دیگر منڈیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے بانڈز میں یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔