ملک میں سونے کی قیمت میں آج مزید کمی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2500 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 2144 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالرز کم ہو کر 3995 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 7000 روپے کی کمی ہوئی تھی۔