کراچی میں فائر سیفٹی کے انتظامات نہ ہونے پر آئی آئی چندیگر روڈ پر 2 کمرشل بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بنگوار کا کہنا ہے کہ آرام باغ میں کئی عمارت مالکان اور یونینز کو فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ فائر سیفٹی کے انتظامات کی مسلسل عدم تعمیل پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔
اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کے مطابق شہر بھر میں فائر سیفٹی معائنوں کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ایگزٹس اور انخلاء کے انتظامات کی جانچ جاری رہے گی۔