• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس 2026ء کا مجموعی ٹائٹل جیت لیا

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس (IFBB) کے زیرِ اہتمام مسٹر یونیورس 2026ء چیمپئن شپ میں پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔

واپڈا کے حمزہ راجہ نے مینز فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

واپڈا ترجمان کے مطابق حمزہ راجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی حاصل کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حمزہ راجہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

مسٹر یونیورس 2026ء چیمپئن شپ سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 26 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

واپڈا ترجمان کے مطابق حمزہ راجہ کی کامیابی پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید