کراچی(رفیق مانگٹ)چیلسی کلنٹن نے قرآن مجید کب اورکیوں پڑھا؟چیلسی نے 15 سال کی عمر میں قرآن مجید ابتدا سے انتہا تک پڑھا، بل کلنٹن کا انکشاف،امریکی اخبار کے مطابق 1995 میں چیلسی پاکستان آئی،فیصل مسجد میں اسلام سے متعلق ٹور گائیڈ سے سوالات کیے،بے نظیر نےبل کلنٹن کے ساتھ پریس کانفرنس میں چیلسی کے مطالعے کا ذکر کرتے ہوئے خوشی ظاہر کی،سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی چیلسی کلنٹن نے 15 سال کی عمر میں قرآن مجید ابتدا سے انتہا تک پڑھا تھا اس کے بعدچیلسی نے ان سے کہا تھا: “Dad, read this.” ’’ڈیڈی، آپ بھی اسے پڑھیں-۔ امریکی اخبار کی 27 مارچ 1995 کی رپورٹ کے مطابق، چیلسی اپنی والدہ اور اس وقت کی خاتونِ اول ہلیری کلنٹن کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں، جہاں فیصل مسجد کے دورے کے دوران انہوں نے اسلام اور مسجد سے متعلق ٹور گائیڈ سے تفصیلی سوالات کیے؛ ہلیری کلنٹن نے بتایا تھا کہ ان کی دسویں جماعت کی طالبہ بیٹی اسکول میں اسلامی تاریخ پڑھ رہی تھی۔ یکم اپریل 1995 کو اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے صدر بل کلنٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں چیلسی کے اسلامی امور سے متعلق علم اور قرآن مجید کے مطالعے کا ذکر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیلسی نے اسلام کا مطالعہ کیا۔