• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

56 سال میں اسلام آباد میں گوناگوں انتظامی تجربات ہوتے رہے

اسلام  آباد (تجزیاتی رپورٹ/ حنیف  خالد) 56 سال میں اسلام آباد میں گوناگوں انتظامی تجربات ہوتے رہے ، ابھی تک یہ سمجھ کیوں کر نہیں آسکی کہ  ڈیڑھ قانونگوئی کا رقبہ ( اسلام آباد ) کس انتظام کے تحت چلے گا،اسلام آباد تیس جون 1970 تک صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کا حصہ تھا، اس کے بعد یکم جولائی انیس سو ستر ( یکم جولائی 1970) کو مغربی پاکستان کا " ون یونٹ " تحلیل کر کے جب پرانے صوبے بحال  کئے گئے تو اسلام آباد کو وفاقی دارالحکومت کے طور پر ایک علیحدہ وفاقی اکائی ھونے کا تشخص دے دیا گیا، لیکن ایک صدارتی حکم مجریہ 1971کے تحت اس کا انتظام و انصرام بدستور پنجاب حکومت کے پاس بطور  "ریجنسی" رہنے دیا گیا،  1979 میں اسلام آباد میں امریکن سفارت خانے کو جلائے جانے کے سانحے کے بعد اسلام آباد کو علیحدہ ضلع بنا دیا گیا، لیکن پنجاب حکومت کے ماتحت اس کے انتظامات جاری رہے-

اہم خبریں سے مزید