امریکی شہر میامی میں کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا، حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کی 60 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، حادثے کے بعد تمام پروازیں روک دی گئیں۔
کارگو طیارہ پورٹو ریکو سے میامی پہنچا تھا، حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔