وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مئی 2025 میں پاک فضائیہ نے افواج کی دیگر سروسز کیساتھ مثالی ہم آہنگی دکھائی۔
یوم فضائیہ پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے جرأت مندانہ اور غیرمعمولی جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دہائیوں فضائی معرکوں میں اپنی مہارت اور برتری کا لوہا منوایا، یقین ہے پاک فضائیہ ہمیشہ کی طرح ہرچیلنج کا سامنا کرنے کیلئے مکمل تیار ہے۔
واضح رہے کہ 1965 کی جنگ میں 7ستمبر کو لڑے جانے والے فضائی معرکے کی یاد میں آج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے۔