پی ٹی آئی کا اسٹریٹ موومنٹ کاررواں کراچی ٹول پلازہ پہنچ گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے پنجاب اور سندھ میں مخصوص خاندانوں کی حکومتیں بنتی آرہی ہیں، نہ صرف حیدرآباد بلکہ پورے ملک میں آپ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
قبل ازیں حیدرآباد کے حیدر چوک پر خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ نہ پہلے پاکستان سےمخلص تھے نہ آگے ہوں گے، ان لوگوں نے اپنے مفادات کو بالاتر رکھا ہے۔
ٹنڈو جام ٹول پلازا پر خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ کی روایت ہے مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کے لیے پیغام ہے آپ مانیں جو ہورہا ہے یہ آپ کی حکومت کر رہی ہے، اگر نہیں تو نام لیں کون کررہا ہے۔آپ جو کررہے ہیں یہ سندھ کی روایت نہیں۔