• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریپر کا کنسرٹ فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی ریپر میکلمور نے نیوجرسی کنسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا۔

ایڈ شیرن کے کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے میکلمور نے فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگا دیے۔

کنسرٹ کے دوران انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے لوگ جان لیں وہ بھلائے نہیں گئے۔

 میکلمور نے اپنے گانا Hind’s Hall بھی پیش کیا اور اسکرین پر غزہ کے مناظر اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے پیغامات دکھائے۔

رپیر نے ایران، لبنان، کیوبا اور سوڈان کو آزاد کرو کے نعرے بھی لگائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید