• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودی عرب کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزرائے خارجہ نے کثیر الجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔

ترجمان کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں طےپانے والی مفاہمت پر بھی بات چیت ہوئی، کمیٹی کے استنبول اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید