• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نو گو زون قائم کرنے کا فیصلہ

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نو گو زون قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کے نقشوں پر عمان سے اتفاق ہو گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پابندی والے زون کا آئندہ چند روز میں اعلان کیا جائے گا، جو امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔

محسن رضائی کا کہنا ہے کہ زون میں داخل ہونے والے ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے سے پہلے آبنائے ہرمز مکمل کُھلی ہوئی تھی۔

 اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نے خطے پر غیر قانونی اور وحشیانہ جنگ مسلط کر دی، امریکی جنگ کے نتیجے میں تجارتی جہاز رانی کا نظام متاثر ہوا اور توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید