• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار علی خان نڈر وزیر ہیں‘رحیم خان

پشاور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رحیم خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان محب وطن ‘ایماندار اور نڈر وزیر داخلہ ہیںاس لئے انہیں زبردستی تنازعات میں الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ سابق وزیر داخلہ کی طرح گٹھ جوڑ کی سیاست کے بجائے صاف گوئی پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی و سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے اس لئے مخالفین ان کی عوامی شہرت سے خائف ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فوج کی بدولت ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کو عوام نے منتخب کیا ہے اس لئے نام نہاد اسے دھرنوں کے ذریعے ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
تازہ ترین