• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکی جنگی جہازوں کوخلیج میں داخل نہیں ہونے دے گا: سربراہ ایرانی فوج

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللّٰہی—فائل فوٹو
ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللّٰہی—فائل فوٹو

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللّٰہی کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکی بحریہ کو غیر مؤثر بنا دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران امریکی جنگی جہازوں کوخلیج میں داخل نہیں ہونے دے گا، امریکی بحریہ خلیج کے اردگرد کے پانیوں یا ایران کی علاقائی حدود کے قریب آنے کے قابل نہیں رہی۔

علی عبداللّٰہی کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے تو پھر ان خام خیالی پر مبنی دعوؤں کو دہرانے کا کیا مطلب ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی حکمتِ عملی امریکا اور اسرائیل کو ان کی پیدا کردہ دلدل میں پھنسانا ہے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں سے طاقت کے بجائے مایوسی اور بے بسی کی بو آتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید