راولپنڈی میں پشاور روڈ گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی 10 ایمرجنسی گاڑیوں اور 25 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا، دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تحقیقات جاری ہیں۔