• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عجب کرپشن کی غضب کہانی، اسکول کی دیوار پر رنگ کرنے کا بل 1 لاکھ سے زائد بنادیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارت میں عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آئی ہے، ایک سرکاری اسکول کی دیوار پر رنگ کرنے کیلئے 1 لاکھ روپے سے زائد کا بل بنادیا گیا، صرف یہی نہیں بلکہ اس کام کیلئے 233 مزدور و مستریوں نے بھی اپنی دیہاڑی لگائی۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شہڈول میں ریاضی اور افرادی قوت کا ایک "معجزہ" دیکھنے میں آیا ہے، جہاں گاؤں کے ایک سرکاری اسکول کی دیوار پر صرف چار لیٹر پینٹ لگانے کے لیے 168 مزدوروں اور 65 مستریوں کو تعینات کیا گیا۔

فوٹو بھارتی میڈیا
فوٹو بھارتی میڈیا 

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب بیوہاری اسمبلی حلقے کے بل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی گاؤں کے ایک اور اسکول میں 20 لیٹر پینٹ کے لیے 2.3 لاکھ روپے وصول کیے گئے، جبکہ 275 مزدور اور 150 مستری صرف دس کھڑکیوں اور چار دروازوں کو رنگنے میں لگائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  کنسٹرکشن  کمپنی نے حیرت انگیز طور پر 5 مئی 2025 کو ایک ایسا بل تیار کیا جس کی تصدیق اسکول کے پرنسپل نے ایک ماہ قبل یعنی 4 اپریل کو ہی کر دی تھی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید