آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: ایک بیوہ عدّت میں ہیں، اس دوران ان کی بہن کی شادی ہو رہی ہے، کیا عدّتِ وفات میں وہ اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے شادی ہال میں جاسکتی ہیں؟
جواب: بیوہ کے لیے عدّت کے دوران شرعی ضرورت کے بغیر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے، اور شادی ہال میں جانا شرعاً ضرورت کے درجے میں نہیں ہے، لہٰذا عدّت کے دوران شادی میں شرکت کے لیے گھر سے باہر جانا جائز نہیں ہے۔
(البحر الرائق، کتاب الطّلاق ، فصل فی الإحداد، 4/253 - الدّر المختار مع ردّ المحتار، كتاب الطلاق،باب العدة، فصل في الحداد، 536/3، سعيد)
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk