• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی اختیارات، صدر زرداری نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی

اسلام آباد (راحت منیر) صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے وفاقی حکومت کی طرف سے بھجوائی گئی سمری منظور کرکےخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی  خصوصی اختیارات کے نفاز کی ہیٹرک مکمل کرلی ہے ۔زرائع کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں مختلف ادوار میں اب تک 16 مرتبہ گورنر راج لگایا گیا۔جبکہ1973کے آئین کے نفاذ کے بعد سات بار گورنر راج لگ چکا ہے۔قیام پاکستان کے بعدصوبوں میں خصوصی اختیارات کا نفاز تین، تین بار پنجاب، سندھ ، موجودہ سمیت چار بار صوبہ سرحد(خیبرپختونخوا) اور بلوچستان اور دو بار مشرقی پاکستان میں ہوا۔ خیبرپختونخوا میں پہلی بار 16 فروری 1975 سے 3 مئی 1975 تک، دوسری بار 25 فروری 1994 سے 24 اپریل 1994 تک اور تیسری بار 12 اکتوبر 1999 سے 30 نومبر 2002 تک نافذرہا۔اب اکتوبر 2026 میں چوتھی بار خصوصی اختیارات کا نفاز ہوا ہے۔زرائع کے مطابق پاکستان میں  1973کےآئین کے بعد جمہوری حکومتوں کے ادوار میں 7 بارصوبوں میںگورنر راج لگایا گیا۔جس میں چھ بار پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں جبکہ ایک بار مسلم لیگ ن کے دور شامل ہے ۔ذوالفقارعلی بھٹو نے 2 بار بلوچستان، 1بارصوبہ سرحد(خیبر پختون خوا) میںاختیار استعمال کیا۔صدرآصف زرداری نے 1 بارپنجاب، 1 بار بلوچستان اور اب خیبر پختونخواہ میں استعمال کیا ہے۔بینظیر بھٹو نے 1بارخیبر پختون خوا میں جبکہ میاںنواز شریف نے 1 بارسندھ میں استعمال کیا۔ 

اہم خبریں سے مزید