ترکیے کے ساحل کے قریب سمندر کی تہہ سے ڈوبے ہوئے جہاز سے 2100 سال پرانے برتن برآمد ہوئے ہیں۔
ماہرین آثارِ قدیمہ نے قدیم بحری جہاز کا ملبہ دریافت کر لیا، جس سے ہزاروں قیمتی برتن تقریباً صحیح سلامت ملے ہیں۔
انطالیہ کے ساحل کے قریب 55 میٹر گہرائی میں موجود ملبے سے پلیٹیں، پیالے اور ٹرے سمیت 122 مختلف اقسام کے برتن ملے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تاجروں نے برتن لکڑی کے ڈبوں میں رکھ کر درمیان میں مٹی بھری ہوئی تھی، جس کے باعث یہ مٹّی کے برتن دو ہزار سال سے زائد عرصے تک ٹوٹنے سے بچے رہے۔
ماہرین کے مطابق یہ جہاز قدیم بحیرۂ روم کے تجارتی راستے پر سفر کر رہا تھا، جبکہ زیرِ آب روبوٹس کی مدد سے کھدائی تاحال جاری ہے۔