• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی کٹر کمیونسٹ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

کراچی، واشنگٹن (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کو "کٹر کمیونسٹ" اور انتہائی بائیں بازو کی حامل شخصیت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ عام انتخابات جیت جاتے ہیں تو نیویارک کے لیے وفاقی فنڈنگ خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ظہران ممدانی نےٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کمیونسٹ نہیں ہیں وہ امریکی صدر کی جانب سے ایسی باتوں کیلئے پہلے سے ہی تیار تھے، انہوں نے نیویارک شہر کے تقدس کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔ اتوار کو ٹاک شوز میں ظہران ممدانی نے بھی شرکت کی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نیویارک کے تقدس کی حیثیت کو "بالکل" برقرار رکھیں گے تاکہ نیویارک کے باشندے تاریکی سے نکل کر شہر کی مکمل زندگی میں شامل ہو سکیں جس سے ان کا تعلق ہے۔این بی سی کے "میٹ دی پریس" پر براہ راست پوچھے جانے پر کہ کیا وہ کمیونسٹ ہیں، ممدانی جو 33 سالہ تارکین وطن ہیں اور نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کی خواہش رکھتے ہیں، نے جواب دیا "نہیں، میں کمیونسٹ نہیں ہوں۔"قبل ازیں ٹرمپ نے فاکس نیوز کے پروگرام "سنڈے مارننگ فیوچرز" کو بتایا، "وہ ایک کمیونسٹ ہے، میرے خیال میں یہ نیویارک کے لئے بہت برا ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا، لیکن اگر وہ جیت جاتے ہیں تو میں صدر ہوں گا اور اسے صحیح کام کرنا پڑے گا، ورنہ انہیں کوئی پیسہ نہیں ملے گا۔

اہم خبریں سے مزید