• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال: کیا نمک کو کھاد کی جگہ استعمال کرسکتے ہیں؟ جب کہ نمک تو کھانے کی چیز ہے، اور بطورِ غذا استعمال ہوتی ہے، اس میں اسراف یا رزق کی توہین کا پہلو تو نہیں ہے؟

جواب: نمک کو کھاد کے طور پر استعمال کرنے کا تعلق رزق کی بے اکرامی یا توہین سے نہیں ہے، بلکہ اصولی بات یہ ہے کہ اگر نمک کو بطورِ کھاد استعمال کرنا باغات وغیرہ کے لیے مفید ہو تو اسے کھاد کے طور پر استعمال کرنا جائز ہے۔

اس صورت میں یہ اسراف بھی نہیں کہلائے گا، اگر نمک کو بطورِ کھاد استعمال کرنا پودوں یا زمین کے لیے مضر ہو تو اسے کھاد کے طور پر استعمال کرنا درست نہیں ہوگا۔

چوں کہ نمک کو کھاد کے طور پر استعمال کرنا ہر پودے کے لیے مفید نہیں ہے، بعض پودوں کے لیے مضر بھی ہے، لہٰذا حکم کا مدار اس کی افادیت اور مضرت پر ہوگا۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

iqra@banuri.edu.pk

اقراء سے مزید