کراچی (نیوز ڈیسک)ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار دو مظاہرین کو پھانسی دے دی گئی ،احتجاج کے دوران مسجد کو نذر آتش کرنے، املاک کو نقصان اور فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا ،ایرانی عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ادارے میزان نے خبر دی ہے کہ جنوری میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ان افراد کو تہران میں ہونے والے ہنگاموں سے متعلق مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔میزان نیوز ایجنسی کے مطابق ان افراد کی شناخت مہرداد محمدنیا اور اشکان ملکی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ایرانی عدلیہ کے مطابق دونوں افراد کی سزائے موت کو ملک کی سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی تھی۔