چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی آج تیسرے روز بھی بند ہے ، سرحد کی بندش سے دوطرفہ تجارت بھی معطل ہے۔
باب دوستی کے دونوں جانب مال برادر ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، نیٹو سپلائی ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور امپورٹ ایکسپورٹ کے کنٹینرز بڑی تعداد پاکستانی سرحد پر پھنس گئے ہیں ۔
تین روز قبل باب دوستی پر افغان حدود میں بھارت نواز بعض افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے باعث پاکستانی فورسز نے سرحد کو احتجاجاً بند کر دیا تھا۔
پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ سفارتی سطح پر فوری طور پر حل کیا جائے، سرحد کی بندش سے تازہ فروٹ خراب اور تاجروں کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔