آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: حرم ِمکی میں امام صاحب پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھاتے ہیں، اس طرح نماز ہو جائے گی؟
جواب: مسجدِ حرام میں امام صاحب جس جہت میں کھڑے ہو کر نماز پڑھا رہے ہوں، اس جہت میں اگر کوئی مقتدی امام سے آگے بڑھ جائے اور وہ امام کی بہ نسبت کعبہ سے زیادہ قریب ہوجائے تو اس مقتدی کی نماز امام سے آگے ہونے کی وجہ سے درست نہیں ہوتی، لیکن جو مقتدی امام کی جہت میں نہ ہوں، بلکہ دوسری جہات کی طرف ہوں، ان میں سے اگر کوئی مقتدی امام کی بہ نسبت کعبہ سے زیادہ قریب ہو تو اس کی نماز صحیح اور درست ہے۔
(الفتاوىٰ الهندية، كتاب الصّلاة، ج:1، ص:65، ط: رشیدية - ردّ المحتار، كتاب الصّلاة، الصّلاة في الكعبة، ج:2، ص:555، ط: سعید)
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk