آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: ایک آدمی کا رشتہ ایک ایسی لڑکی سے ہورہا ہے جس کے والد ٹی وی کی مرمت کا کام کرتے ہیں، کیا اس شخص کے لیے ٹی وی کی مرمت کرنے والے شخص کی بیٹی سے رشتہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر والد کی کمائی کی وجہ سے جائز نہیں ہے تو کیا صورت اختیار کریں کہ یہ رشتہ درست ہو؟ کیوں کہ وہ شخص اسی جگہ نکاح کرنا چاہتا ہے۔
جواب: ٹی وی کی مرمت کرنے والے شخص کی بیٹی کے ساتھ نکاح جائز ہے، چوں کہ ٹی وی جائز و ناجائز دونوں طرح کے امور میں استعمال ہوسکتا ہے، اور استعمال کا تعلق ٹی وی اسکرین کی مرمت کرنے والے سے نہیں، لہٰذا مذکورہ لڑکی کے والد کی کمائی حرام نہیں ہے۔
(بدائع الصّنائع في ترتيب الشّرائع، (4/ 189)- الأشباه و النظائر لابن نجيم، ص: 23، الناشر:دار الكتب العلمية - ردّ المحتار، كتاب الحظر و الإباحة، ج:6، ص:350، ط: ايج ايم سعيد)
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk