آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: ہم ہائی وے پر مقررہ رفتار کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے جا رہے تھے کہ اچانک گاڑی کے سامنے ایک کتا آگیا، اسے بچانے کا موقع نہیں تھا، اگر بریک لگاتے یا لین تبدیل کرتے تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا، اسی دوران کتا گاڑی سے ٹکرا کر مر گیا، جس سے ہمیں بہت دکھ ہوا، اور طبیعت پر ابھی تک بوجھ ہے۔ کیا ہمیں اس جانور کے مارنے کا گناہ ہوگا؟ یا اس کا کوئی کفّارہ ہے تو بتا دیں!
جواب: قانون اور ضابطے کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے آپ کی گاڑی کے سامنے اچانک کتا آکر حادثاتی طور پر مرگیا تو آپ گناہ گار نہیں ہوئے، اور اس کا کوئی کفّارہ بھی نہیں ہے، تاہم استغفار کرلینا چاہیے۔ نیز آپ کی طبیعت پر اس حادثے کا بوجھ ہے تو حسبِ توفیق کچھ صدقہ بھی دے دیجیے۔
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk