آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: ساہی(porcupine) حلال ہے یا حرام؟ چند دن پہلے ایک دیہاتی علاقے میں لوگوں کو اس کا شکار کرتے ہوئے دیکھا تو ذہن میں سوال پیدا ہوا کہ اس کا شرعی حکم معلوم ہونا چاہیے، اگر کسی نے یہ کھالیا ہو تو اسے اب کیا کرنا چاہیے؟
جواب: فقہ حنفی کے اُصول و قواعد کی روشنی میں سیہہ/ساہی کھانا جائز نہیں ہے، اس لیے کہ یہ قنفذ (خارپشت/Hedgehog)کی قسم ہے، اور حشرات الارض و خبائث میں سے ہے، لہٰذا اس کا کھانا حرام ہے۔ اگر کسی شخص نے کھالیا تو اسے توبہ واستغفار کرنا چاہیے، اور آئندہ اجتناب کرنا چاہیے۔
(مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (2 / 513) - فتاوىٰ قاضيخان (3 / 214) - جمهرة اللغة (1 / 193) - المحكم والمحيط الأعظم (9 / 271) - لسان العرب (11 / 249)
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk