آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: بینک کا لاکر استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ جب کہ بینک والے لاکر کے کرائے میں سے کچھ رقم انشورنس کمپنی کو لاکر کی انشورنس کی مد میں دیتے ہیں؟
جواب: بینک کے لاکر کا استعمال جائز ہے، بینک اور انشورنس کمپنی کے درمیان جو معاہدہ ہوتا ہے، چوں کہ لاکر کرائے پر لینے والے کسٹمر کا اس معاہدے سے براہِ راست تعلق نہیں ہوتا، اس لیے اس پر اس کا وبال نہیں ہوگا۔
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk