آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: میعادی چیک کی اصل قیمت سے کمی کے ساتھ خرید وفروخت کا کیا حکم ہے؟ مثلاً ایک لاکھ روپے کا چیک ہے اور ایک ماہ کے بعد وصول ہوگا، اور رقم کی فوری ضرورت ہے تو اسے پچانوے ہزار روپے میں فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: مذکورہ معاملہ جائز نہیں ہے، خرید و فروخت میں جانبین سے نقود (کرنسی/ چیک وغیرہ) ہوں تو اسے اصطلاح میں "بیعِ صرف" کہتے ہیں، اور بیع صرف میں ادھار جائز نہیں ہے، نیز ایک ہی جنس کی کرنسی یا نقود ہوں تو کمی بیشی بھی جائز نہیں ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس طرح معاملہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk