• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم کو خط کا جواب دینے کا فیصلہ، ذرائع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کے 21 ستمبر کو لکھے گئے خط کا جواب دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کا اصرار ہے کہ ملاقات پارلیمنٹ کے آئینی روم یا اسلام آباد کے کسی بھی مقام پر ہو۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر ملاقات وزیراعظم ہاؤس یا وزیراعظم آفس میں نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اور الیکشن کمیشن تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا گیا۔

قومی خبریں سے مزید