• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین کا دفاع اور سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا دفاع اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کےلیے تیار ہیں۔

راولپنڈی میں اہم پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی سیکیورٹی پر پاکستان کی کمٹمنٹ ابسلوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کےلیے مکمل پُرعزم ہے۔ مکہ الائنس پر میڈیا پر بات نہیں کی جا سکتی۔ مکہ الائنس کے تحت دفاعی تعاون کی معلومات مکمل طور پر کانفیڈینشل ہیں۔

ترجمان پاک افواج نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید