• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قیدیوں کا جھگڑا، 1 جاں بحق، 4 زخمی، 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس سمیت 6 اہلکار معطل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کچن بند ہونے پر قیدیوں کے جھگڑے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے غفلت برتنے پر 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

 آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق قیدیوں میں جھگڑا لنگر کی وجہ سے ہوا۔ جھگڑے میں اشرف نامی قیدی جاں بحق جبکہ چار قیدی زخمی ہوئے تھے۔

معطل اہلکاروں میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ظفر علی، انچارج سینٹرل ٹاور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ امداد رسول، چیف وارڈر عرفان خان، وارڈرز تنویر ہاشم، عمران سعید اور آصف شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید