• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی غیر مصدقہ اطلاعات و تصاویر شیئر نہ کریں، طاہر محمود اشرفی

حافظ طاہر محمود اشرفی(فائل فوٹو)۔
حافظ طاہر محمود اشرفی(فائل فوٹو)۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں۔ 

لاہور سے اپنے بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ سعودی قوانین اور وزارتِ داخلہ کی ہدایات کی مکمل پابندی کریں اور قانون کے منافی تبصروں اور افواہوں سے بھی گریز کیا جائے۔ 

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال خوف و ہراس اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ 

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ معلومات کے لیے صرف سعودی عرب کے سرکاری اور مستند ذرائع پر اعتماد کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید