کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
کراچی میں دوسرے روز بھی رات گئے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب رہی۔
لائنز ایریا، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن اور قائد آباد میں کئی گھنٹے بجلی بند رہی۔
رات گئے حب، ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی، نیو کراچی، لیاری، گلشنِ اقبال، ہاکس بے، موسیٰ کالونی اور دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں کل رات بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی تھی۔