• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے ہی سر کے بال سرجری کے ذریعے داڑھی میں لگانے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کسی شخص کی داڑھی کے بال کم ہوں، اور ڈاکٹر کہیں کہ سرجری کے ذریعے اگائے جاسکتے ہیں، اس صورت میں اپنے ہی سر سے بال سرجری کے ذریعے داڑھی میں لگوانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: اپنے سر کے بال نکلواکر سرجری کے ذریعے اپنی داڑھی میں اس طرح لگوانا کہ جلد میں پیوست ہو جائیں اور وہ باقی داڑھی کے بالوں کی طرح بڑھتے بھی رہیں، شرعاً جائز ہے۔ (بدائع الصّنائع، كتاب الإستحسان،ج:5،ص:132،ط:دار الكتب العلمية)

اقراء سے مزید