آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: جیسا کہ آج کل اخبارات اور دیگر ذرائع سے یہ خبریں سننے میں آرہی ہیں کہ آئے روز خواتین کے ساتھ دست درازی کے واقعات ہورہے ہیں، اسی طرح جرائم کی شرح بھی بڑھ رہی ہے، ان حالات میں کیا ایک مرد خواتین کو ذاتی دفاع (self-defense) کی ٹریننگ دے سکتا ہے، جس کے دوران خاتون کو چھونے کی نوبت بھی آئے گی؟ نیز جم (Gym) میں اس ٹریننگ کے دوران مرد بھی موجود ہوں گے؟
جواب: شرعی حدود میں رہتے ہوئے عورت کا اپنے دفاع اور ذاتی تحفظ (self-defense) کی تربیت لینا جائز ہے، لیکن صورتِ مسئولہ میں چوں کہ دیگر مفاسد کے ساتھ ساتھ مرد و عورت کاغیر ضروری اختلاط بھی پایا جارہا ہے، اس لیے مذکورہ صورت جائز نہیں ہے۔(الموسوعة الفقهية الكويتية، اختلاط، ج:2، ص:290-291، ط:وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية – الكويت)