• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ٹرمپ

تصویر: دی وال اسٹریٹ جرنل۔
تصویر: دی وال اسٹریٹ جرنل۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے تاہم بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ 

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مثبت بات چیت جاری ہے، ایران معاشی اور عسکری طور پر انتہائی خراب صورتحال سے دوچار ہے۔ 

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل گزرا۔ آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل کی ترسیل جاری ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل میں ایک بیرل بھی ایران جانے یا ایران سے آنے والا نہیں تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید